یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز اتوار کو بحریہ کے دن کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ماڈل یونٹس کی پریڈ کے دورے کےموقع پر کہی۔
انہوں نے کہات کہ آرمی نیوی ڈے ہماری بحریہ کی جرات، بہادری اور طاقت کی یاد دہانی ہے، اسی لیے آرمی نیوی پر توجہ دینے کیلیے اس دن کو ہمیشہ ایک علامتی دن کے طور پر منایا جانا چاہیے۔
ایرانی صدر نے دفاع مقدس کے دوران کے بعد بحریہ کی قابل قدر کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: بحریہ کی موجودگی نہ صرف سرحدوں کی حفاظت بلکہ سمندروں میں موجودگی اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے بھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ خطے میں جہاز رانی کی حفاظت، ملک کے دفاع اور سلامتی کے تحفظ، اور علاقائی اور عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام مفادات کے تحفظ کیلیے بحریہ میں اپنے سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ